خالص بیرونی سرمایہ کاری کی مد میں 14کروڑ 10لاکھ ڈالر موصول

خالص بیرونی سرمایہ کاری کی مد میں 14کروڑ 10لاکھ ڈالر موصول

کراچی (بزنس رپورٹر )اپریل کے دوران خالص غیر ملکی سرمایہ کاری کی مد میں 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر موصول ہوئے ۔۔

جو کہ مارچ 2025 میں ریکارڈ کی گئی سرمایہ کاری 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مقابلے میں 447 فیصد کا نمایاں اضافہ ہے ۔اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران پاکستان کو 1ارب 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی خالص غیر ملکی سرمایہ کاری حاصل ہوئی جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران موصول ہونے والی 1ارب 83کروڑ 70لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کے مقابلے میں 3 فیصد کم ہے ۔رپورٹ کے مطابق اپریل 2025 میں ملک سے باہر جانے والی براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، آؤٹ فلو کا حجم 68فیصد کمی کے ساتھ صرف 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں