ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے ،کارپٹ مینو فیکچررز
اسلام آباد(اے پی پی)کارپٹ مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 10 فیصد اضافی کسٹم ڈیوٹی کو ختم اور طورخم کے راستے آنے والے جزوی تیار خام مال پر 25 فیصد سیلز ٹیکس کی غیر معمولی شرح کو کم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔
لاگت انتہائی زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کے ہاتھ سے بنے قالینوں کی مصنوعات کو عالمی منڈیوں میں مسابقت کے حوالہ سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے پیٹرن انچیف عبد اللطیف ملک، چیئرمین میاں عتیق الرحمان اور وائس چیئرمین ریاض احمد نے اتوار کو اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ حکومت کی برآمدات میں اضافے کیلئے اڑان پاکستان کی قومی پالیسی کی کامیابی کے لیے ٹیکسز کی شرح میں کمی ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکسز کے مسائل کی وجہ سے ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت کیلئے برآمدات کا فروغ مشکل ہوتا جا رہا ہے جس سے اس صنعت سے وابستہ لاکھوں ہنر مند بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔