آٹو فنانسنگ میں 2 فیصد اضافہ، حجم 263 ارب ریکارڈ

آٹو فنانسنگ میں 2 فیصد اضافہ، حجم 263 ارب ریکارڈ

کراچی (بزنس رپورٹر) ملک میں گاڑیوں کی خریداری کیلئے بینکوں سے حاصل کی جانے والی آٹو فنانسنگ میں مسلسل پانچویں ماہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق اپریل2025ء کے اختتام تک آٹو فنانسنگ کا مجموعی حجم 263 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق، اپریل میں آٹو فنانسنگ میں ماہ بہ ماہ 2 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سال بہ سال بنیاد پر یہ شرح 12 فیصد تک بڑھی ہے ، جو صارفین کے بڑھتے ہوئے اعتماد اور بینکنگ سیکٹر کی جانب سے سازگار مالیاتی سہولتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ واضح رہے کہ جون 2022ء میں آٹو فنانسنگ کا حجم اپنی بلند ترین سطح 368ارب روپے تک پہنچ گیا تھا تاہم موجودہ سطح اس بلند ترین مقام سے 28 فیصد کم ہے۔ ماہرین کے مطابق حالیہ مہینوں میں فنانسنگ میں مسلسل اضافہ مالیاتی مارکیٹ میں بحالی کی علامت ہے ، اس رجحان کے پیچھے مرکزی سبب شرح سود میں بتدریج کمی ہے جس نے صارفین کو قسطوں پر گاڑی خریدنے کے لیے راغب کیا ہے ،اگر اسی تناظر میں مالیاتی رجحانات برقرار رہے تو آنے والے مہینوں میں بھی آٹو فنانسنگ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں