ایس ای سی پی:میوچل فنڈ فوکس گروپ سیشنز کا اختتام
کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی )کے زیر اہتمام مالی شمولیت اور معاشی ترقی کیلئے اہم کے عنوان سے میوچل فنڈ فوکس گروپ 2025 کا دوسرا اور آخری دن 27 مئی کو کراچی میں اختتام پذیر ہوا۔۔۔
اس دن نئی صنعت سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور پہلے دن کی بات چیت کو آگے بڑھایا۔کمیشن کے کمشنر مظفر احمد مرزا نے دن کا آغاز خوش آمدیدی خطاب سے کیاجس کے بعد ماہرین کی رہنمائی میں پیشکشیں اور گفتگو ہوئیں، ان سیشنز میں میوچل فنڈز میں جدت، قوانین میں تبدیلی اور مستقبل کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ اختتامی کلمات میں ایس ای سی پی کے کمشنر ذیشان رحمان خٹک نے کہا کہ یہ سیشن صرف ایک رسمی اجلاس نہیں تھابلکہ اسے ایک ایسا پلیٹ فارم بنایا گیا تھا جہاں خیالات، تجاویز اور مثبت تنقید کا تبادلہ کھلے دل سے کیا جا سکے ۔ خوشی ہے کہ ہم اس مقصد میں کامیاب رہے ۔