20ویں ایڈیشنز آف آئیفٹیک اور پلاسٹی اینڈ پیک کا آغاز

20ویں ایڈیشنز آف آئیفٹیک اور پلاسٹی اینڈ پیک کا آغاز

لاہور(بزنس ڈیسک)بین الاقوامی نمائش برائے فوڈ اینڈ بیوریج پروسیسنگ و پیکیجنگ آئیفٹیک پاکستان اور پلاسٹی اینڈ پیک پاکستان جو کہ خوراک، پلاسٹک، اور پیکیجنگ کی صنعتوں کیلئے پاکستان کی معروف نمائشیں ہیں، کے 20ویں ایڈیشنز کا لاہور ایکسپو سینٹر میں باضابطہ آغاز ہوگیا۔

ان نمائشوں کا انعقاد پیگاسس کنسلٹنسی پرائیویٹ لمیٹڈ نے کیا ہے جس کا افتتاح وزیر صنعت پنجاب چوہدری شافع حسین نے کیا۔اس موقع پر مختلف اہم شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں صدر لاہور چیمبر،نائب صدر ایف پی سی سی آئی، سی ای او پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ (پی بی آئی ٹی)، صدر پاکستان-چین جوائنٹ چیمبر اور ایکٹنگ چیئرمین فلیکس ایبل پیکیجنگ ایسوسی ایشن آف کنورٹرز آف پاکستان (فلیکس پیک)شامل تھے ۔ صوبائی وزیر نے پیگاسس کنسلٹنسی کو صنعتی شعبوں کے فروغ میں مستقل کردار ادا کرنے پر سراہا۔رواں سال 200 سے زائد کمپنیاں شریک ہیں جو 30 سے زائد ممالک کی نمائندگی کر رہی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں