خارجہ پالیسی کومعاشی اہداف سے جوڑا جائے ،میاں زاہد
کراچی(این این آئی)چیئرمین نیشنل بزنس گروپ میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے دوران اور بعد از جنگ وزیراعظم شہبازشریف نے جس مہارت تدبر اور حکمت سے عالمی سفارتی محاذ پرکامیابیاں حاصل کیں وہ ایک غیرمعمولی کارنامہ ہے ۔
کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے میاں زاہد نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی سطح پرپاکستان کے معاشی استحکام اورامن کی خواہش کو اجاگرکیا جس سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا۔۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ سفارتی کامیابیوں کو مستقل بنیادوں پر استوارکیا جائے اورخارجہ پالیسی کو معاشی اہداف کے ساتھ جوڑا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں عالمی سطح پرپاکستان کی ساکھ میں اضافہ ہوا ہے جومستقبل میں تجارت، سرمایہ کاری اورعلاقائی تعاون کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔