بینک اسلامی یورومنی ایوارڈزمیں پاکستان کا بہترین اسلامی بینک قرار

بینک اسلامی یورومنی ایوارڈزمیں پاکستان کا بہترین اسلامی بینک قرار

کراچی(بزنس ڈیسک) بینک اسلامی کو یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز 2025میں پاکستان کا بہترین اسلامی بینک قرار دیا گیا ہے ۔ یورومنی جو کے مالیاتی خدمات میں معیار کا ایک عالمی پیمانہ سمجھا جاتا ہے ۔

یہ ایوارڈ بینک اسلامی کے سود سے نجات کے عزم اور پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے اسلامی مالیاتی شعبے میں اس کی قیادت کو نمایاں کرتا ہے ۔یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز ، جو اب اپنے 16ویں سال میں داخل ہو چکے ہیں، دنیا بھر میں اسلامی بینکاری کے شعبے میں اختراع، دیانت داری اور اثر انگیزی میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے اداروں کو سراہتا ہے ۔ بینک کو ملنے والے اس ایوارڈ کے بارے میں بینک اسلامی کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر رضوان عطا نے کہا کہ یہ اعزاز صرف بینک کی مالی کارکردگی تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ صارفین کے اعتماد اور شریعت کے مطابق خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے ہمارے عزم کا مظہر بھی ہے جو پاکستانی عوام کی ضروریات کو پورا کرتی ہیں،ہم عالمی سطح پر اس اعتراف پر فخر محسوس کرتے ہیں اور اسے پاکستان کیلئے مزید کام کرنے کی ترغیب سمجھتے ہیں۔بینک اسلامی کے ڈی واے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران شیخ نے کہا کہ بینک اسلامی میں ہمارا یقین ہے کہ با مقصد جدت ہی دیرپا اثرات مرتب کرتی ہے ۔ یہ اعزاز ہمارے صارفین کا ہے ، جنہیں ہمارے ہر کام میں مرکزیت حاصل ہے اور وہ ہر قدم پر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں