فنی تعلیم کو صنعتوں سے جوڑنے کا وقت آ گیا ہے، جنید نقی

فنی تعلیم کو صنعتوں سے جوڑنے کا وقت آ گیا ہے، جنید نقی

کراچی (بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کہا کہ فنی تعلیم کو صنعتوں سے جوڑنے کا وقت آگیا ہے، بدقسمتی سے موجودہ فنی تعلیم کا نصاب صنعتی ضروریات سے ہم آہنگ نہیں۔

صنعتی شعبے کی ترقی کا دارومدار ہنر مند اور تربیت یافتہ افرادی قوت پر ہے۔ یہ بات انہوں نے سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا) کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق منظورکی وفد کے ہمراہ کاٹی آمدپر کہی۔صدر کاٹی نے مزید کہا کہ انٹر پرینیور شپ کو نصاب کا حصہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ نوجوان ملازمت کے انتظار کے بجائے اپنا روزگار خود پیدا کریں۔ فنی تعلیم کا اصل مقصد صرف روزگار نہیں بلکہ نوجوانوں کی خودمختاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں