جواہرات وزیورات کی نمائش کا آغاز کل سے ہوگا

جواہرات وزیورات کی نمائش کا آغاز کل سے ہوگا

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کے زیرِاہتمام جواہرات اور زیورات کی شاندار دو روزہ نمائش 14 اور 15 جون کو کراچی میں منعقد ہوگی۔

نمائش کی افتتاحی تقریب 14 جون کو دوپہر 1 بجے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی جس کے مہمانِ خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار جناب ہارون اختر خان ہوں گے ۔ نمائش میں ملک کے نامور جیولرز اور قیمتی پتھروں کے ماہرین شرکت کریں گے جو سونے، چاندی، سفید سونے، اور قیمتی و نیم قیمتی پتھروں سے بنے دیدہ زیب زیورات کی نمائش کریں گے۔ نمائش کا مقصد زیورات کی برآمدات میں اضافہ اور مقامی صنعت کے فروغ کیلئے کاروباری مواقع پیدا کرنا ہے۔منتظمین کے مطابق اس ایونٹ میں مقامی و بین الاقوامی خریداروں اور فروخت کنندگان کیلئے نفع بخش مواقع موجود ہوں گے جب کہ نمائش کے ذریعے صنعت سے وابستہ افراد کو کاروباری روابط استوار کرنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں