وفاقی بجٹ گھی و کوکنگ آئل انڈسٹری کیلئے مایوس کن قرار

وفاقی بجٹ گھی و کوکنگ آئل انڈسٹری کیلئے مایوس کن قرار

کراچی (بزنس رپورٹر )وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ عمر ریحان نے وفاقی بجٹ کو خوراک کی صنعت خصوصاً گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری کیلئے مایوس کن قرار دیا ۔۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں خوراک کی بنیادی اشیاء کی پیداواری لاگت میں اضافے کے ایسے اقدامات کیے گئے ہیں جو براہِ راست مہنگائی میں اضافے کا سبب بنیں گے ۔ چیئرمین پی وی ایم اے نے کہا کہ حکومت کا بجٹ میں نان فائلر کی اصطلاح ختم کرنے کا فیصلہ اور ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات خوش آئند ہیں، جو دیرینہ مطالبہ بھی تھالیکن بدقسمتی سے بجٹ میں گھی اور کوکنگ آئل انڈسٹری کے بنیادی مسائل کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔سیلز ٹیکس کے ریفنڈز طویل عرصے سے التواء کا شکار ہیں جبکہ سیلز ٹیکس سیکشن 8 بی کی وجہ سے گھی انڈسٹری اضافی ٹیکس ادا کرنے پر مجبور ہے جو انڈسٹری پر بوجھ ہے ۔دوسری جانب انہوں نے کہا کہ حکومت ریفنڈز کی بروقت ادائیگی نہیں کرسکتی تو بجٹ میں سیکشن 8 بی کو فوری طور پر ختم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں