ایف بی آرکے اضافی اختیارات عدالت میں چیلنج کرنیکافیصلہ

ایف بی آرکے اضافی اختیارات عدالت میں چیلنج کرنیکافیصلہ

کراچی (بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبرنے وفاقی بجٹ 2025-26 کو کاروباری ماحول کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ۔۔۔

 اگر بجٹ موجودہ شکل میں من و عن قومی اسمبلی سے منظور کرلیا گیا تو صنعتکاروں کے پاس کاروبار بند کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچے گا۔فیڈریشن چیمبر کے سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں نے ہیڈ آفس میں پوسٹ بجٹ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس بجٹ میں کاروباری سمت طے کرنے کے بجائے اسے مکمل طور پر سبوتاژ کر دیا ہے ، اس بجٹ سے صنعت، برآمدات، سرمایہ کاری اور کاروباری اعتماد کو شدید دھچکا پہنچے گا۔ثاقب فیاض مگوں نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر کو بجٹ میں دیے گئے گرفتاری کے اضافی اختیارات نہ صرف بنیادی انسانی حقوق کیخلاف ورزی ہیں بلکہ یہ کاروباری برادری کیساتھ مجرمانہ رویہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان اضافی اختیارات کو عدالت میں جلد چیلنج کرنے جارہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں