رواں مالی سال میں کھاتوں کا خسارہ 1.812 ارب ڈالر ریکارڈ

لاہور(اے پی پی)مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 11 ماہ (جولائی تا مئی)کے دوران پاکستان کا جاری کھاتوں کا خسارہ 1.812 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 1.572 ارب ڈالر تھا۔
مالی سال 2024-25 کے جولائی سے مئی تک کے عرصے میں پاکستان کے جاری کھاتوں کا خسارہ 1.812 ارب ڈالر رہا، جو کہ گزشتہ مالی سال 2023-24 کی اسی مدت میں 1.572 ارب ڈالر تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کے مطابق یہ اضافہ تجارتی خسارے میں وسعت اور بیرونی قرضوں کی بڑی ادائیگیوں کے باعث ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق مئی 2025 میں جاری کھاتوں کا خسارہ 47 ملین ڈالر کے اضافے سے 103 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مارچ میں یہ خسارہ 1.2 ارب ڈالر رہا تھا، جو رواں مالی سال میں سب سے زیادہ ماہانہ خسارہ تھا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مالی سال کا اختتام 30 جون کو ہو رہا ہے اور حکومت نے رواں مالی سال کے اختتام تک تمام مالیاتی ادائیگیوں کا مؤثر بندوبست کر لیا ہے۔