یو بی ایل کا کیش ناؤ کیساتھ اسٹریٹیجک شراکت داری کا آغاز

کراچی(بزنس ڈیسک)یو بی ایل نے کیش ناؤ (CashNow)کے ساتھ ایک اسٹریٹیجک شراکت داری کا آغاز کیا ہے جو ایک نمایاں فِن ٹیک پلیٹ فارم ہے تاکہ سپلائی چین فنانس کے شعبے میں انقلابی تبدیلی لائی جاسکے۔
معاہدے پر یو بی ایل کے ہیڈ آفس کراچی میں دستخط کیے گئے۔ شراکت داری کے تحت کیش ناؤ، یو بی ایل کیلئے ڈیجیٹل سپلائی چین فنانس سلوشن فراہم کرے گا، جس کے ذریعے بینک کے صارفین اپنی منظور شدہ انوائسز کے بدلے میں قبل از وقت ادائیگیاں حاصل کر سکیں گے ۔یو بی ایل کے گروپ ایگزیکٹو، برانچ بینکنگ گروپ عبدالعلیم قریشی نے کہاکہ یو بی ایل تمام کاروباری شعبوں میں ترقی کے فروغ کیلئے پُرعزم ہے، بالخصوص چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارکی معاونت ہمارا خاص مقصد ہے۔ کیش ناؤکے ڈائریکٹر اور شریک بانی سعید اقبال نے کہا کہ ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ یو بی ایل نے ہمیں اس اہم سپلائی چین فنانس اقدام کے لیے منتخب کیا ہے۔ یہ اشتراک سپلائی چین فنانس میں مالیاتی اور عملی معیار کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔