ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ واپس لیا جائے، پی اے اے

کراچی (بزنس ڈیسک) پاکستان ایڈورٹائزرز ایسوسی ایشن (پی اے اے) کے وفد نے وفاقی چیمبر کی جانب سے منعقدہ ٹیکس میں بے قاعدگیوں پر بعد از بجٹ مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔
جہاں انہوں نے اشتہارات اور مارکیٹنگ کمیونیکیشنز کے شعبے کی نمائندگی کی۔فورم میں پی اے اے نے ایڈورٹائزنگ سمیت،مخصوص خدمات پر ودہولڈنگ ٹیکس کو 4 سے بڑھا کر 6 فیصد کیے جانے پر انڈسٹری کے مشترکہ خدشات کا اظہار کیا اور اسے معاشی طور پر سزا دینے والا اور ناقابلِ برداشت اقدام قرار دیا۔ احمد کپاڈیا نے کہا کہ ایک ایسا ماحول جہاں پہلے ہی افرادی قوت کے بڑھتے ہوئے اخراجات، یوٹیلیٹی بلوں میں بے تحاشہ اضافے اور کلائنٹس کی جانب سے بجٹ میں کمی نے صنعت پر دباؤ ڈال رکھا ہے ، ٹیکس کا یہ اضافی بوجھ، سروس فراہم کرنے والے اداروں کی بقا کے لیے، خطرہ بن چکا ہے۔