ایم 2 موٹروے پر پہلا نیو انرجی وہیکل چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او)، بی وائی ڈی پاکستان (میگا موٹر کمپنی)اور ہبکو گرین نے مشترکہ طور پر ایم 2 موٹروے پر پہلا نیو انرجی وہیکل (این ای وی) تیز رفتار چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔
یہ موٹروے لاہور اور اسلام آباد کو جوڑنے والا اہم ہائی وے ہے: 128 ڈی سی تیز رفتار چارجرز کراچی سے پشاور تک ہر 150سے 200 کلومیٹر کے فاصلے پر نصب کیے جائیں گے جن میں سے 50 اسٹیشنز دسمبر 2025 تک فعال ہو جائیں گے ۔ پی ایس او اپنے ایکسپیرئنس ہبز کے ذریعے صاف توانائی کی چارجنگ کو مہمان نوازی سے جوڑ کر مسافروں کا سفر بہتر بنا رہا ہے جس سے روڈ سائیڈ سروسز جدید اور مسافر دوستانہ ماحول میں تبدیل ہو رہی ہیں۔پی ایس او کے چیف اسٹریٹجی اینڈ ٹیکنالوجی آفیسرمحسن علی منگی کا کہنا تھا کہ ہبکو گرین کے ساتھ ہماری شراکت پائیدار نقل و حمل کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے ۔