پاک، ویتنام حلال سی فوڈ انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاک، ویتنام حلال سی فوڈ انڈسٹری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

کراچی(بزنس رپورٹر )پاکستان اور ویتنام نے حلال سی فوڈ انڈسٹری میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے جس سے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات ایک نئے اور مثبت مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔

 اس ضمن میں ویتنام کے سفیر برائے پاکستان، فام انہ توان، پاکستان فشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندگان، پانگاشیئس مچھلی کے درآمدکنندگان اور میرین فشریز ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر منصور علی وسان کے درمیان ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ڈاکٹر وسان نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان کی ویتنام کو سی فوڈ برآمدات 90لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں،جو پہلے کی نسبت 20 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی آبی کاشتکاری اور حلال سرٹیفائیڈ فِش پروسیسنگ کی بڑھتی صلاحیتوں کو بھی ذکر کیا۔انکا کہنا تھا کہ اگر پالیسی میں ہم آہنگی، تجارتی سہولتیں اور خاص طور پر کولڈ چین نظام اور حلال سرٹیفکیشن کے شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کو ترقی دی جائے تو پاکستان ویتنام کو برآمدات کے اعتبار سے نہ صرف برابری کر سکتا ہے بلکہ اسے پیچھے چھوڑ سکتا ہے ۔ڈاکٹر وسان نے مزید کہا کہ آئندہ 5سال میں سالانہ 2.5 سے 3 کروڑ ڈالر کی برآمدات کا ہدف قابلِ حصول ۔ویتنامی سفیر فام انہ توان نے ضابطہ جاتی ہم آہنگی اور تکنیکی تعاون کے فروغ کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان اسٹیک ہولڈرز کے روابط مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں