ایف بی آر کے غیرضروری اختیارات واپس لینے کا مطالبہ

ایف بی آر کے غیرضروری اختیارات واپس لینے کا مطالبہ

کراچی(این این آئی)وفاقی چیمبر کے نائب صدر امان پراچہ نے کہا ہے کہ ٹیکس وصولی اہداف کامیابی سے حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ حکومت ایف بی آر کی بیورو کریسی کو غیرضروری اختیارات کا فیصلہ واپس لے اور۔۔۔

 کارپوریٹ، نان کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے لیے ای انوائسنگ سسٹم کے نفاذ سے پیدا ہونے والے بدترین مسائل کو فوری حل کرے اور ٹیکس دہندگان کی مشکلات کا جائزہ لیتے ہوئے سسٹم کو آسان بنائے ۔امان پراچہ نے کہا کہ صنعتی شعبے میں پائیدار ترقی کو یقینی بنانے کیلئے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کے سیکشن 37A اور 37B پر فوری نظر ثانی کی جائے، ٹیکس حکام کو گرفتاری اور مقدمہ چلانے سمیت وسیع صوابدیدی اختیارات دینے والی ان دفعات نے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں میں خوف اور غیر یقینی کی فضا پیدا کر دی ہے۔ ایف پی سی سی آئی نے ہمیشہ شفاف اور منصفانہ ٹیکس وصولی کے طریقہ کار کی حمایت کی ہے لیکن ہراساں کرنے اور بے جا مداخلت کی سخت مخالف ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں