بلڈرز و ڈیولپرز کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، اسلام آباد چیمبر

بلڈرز و ڈیولپرز کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی، اسلام آباد چیمبر

اسلام آباد(اے پی پی)اسلام آباد چیمبرکے صدر ناصر منصور قریشی نے تاجر برادری کے قومی ترقی کیلئے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف چیلنجز کے باوجود کاروباری افراد ملک کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آئی سی سی آئی اپنے وکالت کے کردار کے لیے پوری طرح وقف ہے ، جو کاروبار کرنے میں آسانی اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت اور نجی شعبے کے درمیان ایک پل کا کام کر رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلڈرز ایسوسی ایشن کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صدر ناصر منصور قریشی نے دورہ کرنے والے وفد کو یقین دلایا کہ آئی سی سی آئی بلڈرز کمیونٹی کو درپیش مسائل کو کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے ) سمیت دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ فعال طور پر اٹھائے گا۔ سینئر نائب صدر عبدالرحمن صدیقی نے یقین دلایا کہ بلڈرز اور ڈویلپرز کی مدد کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور موثر نمائندگی کے ذریعے ان کے خدشات کو دور کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں