ڈیوسنک نے ایمپلائی اسٹاک اونرشپ پلان متعارف کرا دیا

ڈیوسنک نے ایمپلائی اسٹاک اونرشپ پلان متعارف کرا دیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈیوسنک جو کہ پاکستان کی ایک نمایاں آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس کمپنی ہے نے اپنے ملازمین کیلئے ایمپلائی اسٹاک اونرشپ پلان (ESOP)متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت کمپنی کے تمام ملازمین کو مرحلہ وار کمپنی کے حصص دیے جائیں گے۔

یہ اقدام ڈیوسنک کے ملازمین کو بااختیار بنانے اور کمپنی کے اقدار بڑھانے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ملازمین کو ایک سال کی ملازمت مکمل ہونے کے بعد چار سال کے دوران بتدریج کمپنی کے حصص دیے جائیں گے۔ ان حصص کو ملازمین کمپنی کو واپس بیچ سکیں گے یا تبدیل کروا سکیں گے۔ ڈیوسنک کے مطابق، حصص کی تقسیم کارکردگی اور مدت ملازمت کی بنیاد پر کی جائے گی، جس کا طریقہ بین الاقوامی ای ایس او پی ماڈلز سے مشابہت رکھتا ہے۔ڈیوسنک کے سی ای او، عثمان آصف نے اس اقدام کو اجتماعی ترقی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں