پاکستان ازبکستان کا روزگار مواقع کیلئے ورکنگ گروپ پر اتفاق

پاکستان ازبکستان کا روزگار مواقع کیلئے ورکنگ گروپ پر اتفاق

اسلام آباد(نمائندہ دنیا)وفاقی وزیر سمندرپار پاکستانیز سالک حسین سے ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیف نے ملاقات کی۔۔۔

 ازبکستان میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع کیلئے مختلف تجاویز پر تبادلہ خیال اور اس حوالے سے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔ ازبکستان کے سفیر علی شیر تختائیف نے کہا ازبکستان اور پاکستان کے مابین انفارمیشن ٹیکنالوجی، میڈیسن، زراعت، لیبر کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، مشترکہ تعاون سے خطے میں معاشی خوشحالی کو فروغ اور دونوں ممالک کی عوام کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں۔ سالک حسین نے مزید کہا پاکستان نے لیبر کی فراہمی سے متعلق جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جس کے نتائج بہت اچھے ہیں، ازبکستان کے ساتھ بھی پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں