میں مغرور نہیں ہوں بلکہ سمجھدار ہوں: فہد مصطفی
اداکار فہد مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ میں مغرور نہیں ہوں بس اتنا جانتا ہوں کہ کہاں کھل کر بات کرنی ہے اور کہاں خود کو محدود رکھنا ہے۔
اُنہوں نے حال ہی میں ایک ویب شو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں مغرور نہیں ہوں، لیکن میں اتنا سمجھدار ہوں کہ مجھے معلوم ہے کہاں کھل کر بات کرنی ہے اور کہاں خود کو محدود رکھنا ہے اور یہ میرا حق ہے ۔ اگر مجھے لگے کہ میری اور سامنے والے کی وائب نہیں مل رہی تو میں خاموش ہو جاتا ہوں ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں اکثر تقریبات میں نہیں جاتا، کیونکہ جب لوگ پہچان لیتے ہیں، تو پھر وہ ایک مسئلہ بن جاتا ہے ، اب میں یہ نہیں کہہ رہا کہ میں ٹام کروز یا شاہ رخ خان ہوں، لیکن کبھی کبھی لوگوں سے ملنا مشکل لگتا ہے اور ہر وقت انسان کا حلیہ بھی اچھا نہیں ہوتا۔