فرحانہ کا ہمایوں پر غلط بیانی ، پورا معاوضہ نہ دینے کا الزام
لاہور(شوبز ڈیسک) اداکارہ فرحانہ مقصود نے اداکار و پروڈیوسر ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کی ہے۔
فرحانہ مقصود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا کہ فلم ‘میں ہوں شاہد آفریدی’ میں میرے ساتھ زیادتی ہوئی تھی، اگر آپ فلم کی کاسٹ دیکھیں گے تو میرا نام کاسٹ میں شامل نہیں ہے اور نہ ہی کسی پروموشنل ایونٹ یا پریمیئر میں مدعو کیا گیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ مجھے یہ بھی نہیں پتہ تھا کہ یہ ایک فلم ہے ، کیونکہ مجھے یہ بتایا گیا تھا کہ یہ ایک ٹیلی فلم ہے ۔فرحانہ مقصود نے مزید بتایا کہ مجھے معاوضہ فلم کے حساب سے نہیں بلکہ ایک ٹیلی فلم کے حساب سے دیا گیا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے لیے یہ بہت شرمندگی کی بات تھی کہ فلم میں اتنا اہم کردار میں نے ادا کیا اور کاسٹ میں میرا نام ہی شامل نہیں اور نہ ہی مجھے فلم کے پروموشن میں بلایا گیا۔