ثنا جاوید نے مجھے دھوکہ دیا تھا، عمیر جیسوال کی تصدیق
کراچی (این این آئی)عمیر جیسوال نے تصدیق کی ہے کہ ان کی سابقہ اہلیہ ثنا جاوید نے انہیں دھوکہ دیا تھا۔ عمیر جسوال نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر بے وفائی کرنے والے ساتھیوں کے بارے میں ایک معنی خیز اقتباس شیئر کیا۔۔۔
جس میں لکھا کہ معذرت، اگر آپ اپنے پارٹنر کے ساتھ دھوکا کرتے ہیں تو آپ ہمارے ساتھ نہیں رہ سکتے اور 2026 میں ہمیں اسی رویے کو معمول بنانا چاہیے ۔اس پوسٹ کے ذریعے انہوں نے مرد و خواتین دونوں کے اس رویے کے بائیکاٹ پر زور دیا گیا ہے جو اپنے شریکِ حیات کے ساتھ بے وفائی کرتے ہیں۔اطلاعات کے مطابق عمیر جیسوال خود بھی ایک رشتے میں دھوکے کا شکار ہو چکے ہیں۔