اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی کا جہاز میں نہانے کا واقعہ سنادیا

اعجاز اسلم نے عدنان صدیقی  کا جہاز میں نہانے کا واقعہ سنادیا

لاہور(شوبز ڈیسک)اداکار اعجاز اسلم نے سینئر اداکار عدنان صدیقی کے ائیرلائن میں نہانے کا ماضی کا دلچسپ قصہ سنادیاایک پروگرام میں اعجاز اسلم نے بتایا ایک مرتبہ ہم دونوں ساتھ سفر کررہے تھے۔۔۔

 اور مجھے نہیں علم تھا کہ عدنان باتھ روم میں ہیں، مجھے ریسٹ روم جانا تھا ، میں جانے لگا تو دیکھا وہاں سے باہر پانی آرہا ہے ، عدنان باہر آیا، میں نے پوچھا یہ پانی کیوں باہر آرہا ہے ،عدنان نے آگے سے کہا میں نہا رہا تھا، ائیرہوسٹس بھی پیچھے سے آگئی عدنان نے الزام مجھ پر عائد کردیا جس کے جواب میں ائیر ہوسٹس نے غصہ کیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں