فیصل بینک اور اسمارٹ1۔ ٹیک کا ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ کیلئے اشتراک
کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ اور ڈیجیٹل ادائیگیوں کے جدید حل فراہم کرنے والی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی فن ٹیک کمپنی اسمارٹ 1- ٹیک (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اسٹریٹجک شراکت داری کرلی ہے۔
اس اشتراک کا مقصد مائیکرو، اسمال اور میڈیم انٹرپرائززکیلئے محفوظ اور کیش لیس ادائیگی کے نظام کو فروغ دینا ہے ۔یہ اشتراک فیصل بینک کی فن ٹیک شراکت داریوں کے ذریعے مالی شمولیت کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب فیصل بینک کے ہیڈ آفس میں منعقد ہوئی جس میں دونوں اداروں کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔فیصل بینک کے چیف ڈیجیٹل آفیسر امین الرحمٰن نے کہا کہ اسمارٹ 1۔ ٹیک کے ساتھ شراکت داری پاکستان میں ادائیگی کے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیشرفت ہے۔ فیصل بینک میں ہم اشتراک کو ترقی کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ اسمارٹ 1۔ ٹیک کے سی ای او علی احمد نے مالیاتی شعبے میں تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ فیصل بینک کے ساتھ اس شراکت داری کو باضابطہ شکل دینا ہمارے لیے باعث فخر ہے۔