اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کاکلائنٹ انگیجمنٹ کے حوالے سے خصوصی ایونٹ
کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان کے زیر اہتمام کراچی میں کلائنٹ انگیجمنٹ کے حوالے سے ایک خصوصی ایونٹ منعقدہوا ۔۔
جس میں ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے منسلک خدمات فراہم کرنے والے اہم اداروں کی شخصیات کو کو مدعو کیا گیا تھاتاکہ سرحدوں کے دونوں اطراف ترقی کے کے معاملات کی دیکھ بھال کے لیے حکمت عملی پر مبنی طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا جا سکے ۔مذاکرے میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے مختلف حل کاروباری اداروں کو زیادہ اعتماد اور کارکردگی کے ساتھ بین الاقوامی منڈیوںمیں آگے بڑھنے میں کس طرح مدد کرسکتے ہیں۔ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ پاکستان میں ہیڈ آف ویلتھ اینڈ ریٹیل بینکنگ،سعدیہ ریاض نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکنالوجی کمپنیاں بین الاقوامی سطح پر نئی جہتیں دریافت کر رہی ہیں اور ہمیں فخر ہے کہ ہم ایسے ٹولز اور بصیرت فراہم کر رہے ہیں جو اُنہیں عالمی پیچیدگیوں کو مؤثر انداز میں سنبھالنے میں مدد دیتے ہیں۔