چاول کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 15 فیصد کمی

چاول کی برآمدات سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 15 فیصد کمی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مالی سال 2025 کے دوران چاول کی برآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس کی بڑی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں تیزی سے کمی رہی، یہ اعدادوشمار پیر کو آپٹیمس کیپٹل مینجمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے۔

بروکریج ہاؤس کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی مجموعی چاول کی برآمدات 5.8 ملین میٹرک ٹن رہیں جو 3.7 فیصد کمی کو ظاہر کرتی ہیں۔تاہم آمدن کے اعتبار سے صورتحال خاصی مایوس کن رہی۔ چاول کی برآمدات سے حاصل ہونے والی مجموعی آمدنی 14.7 فیصد کی نمایاں کمی کے ساتھ 3.93 ارب ڈالر سے کم ہو کر 3.36 ارب ڈالر رہی۔یہ کمی بنیادی طور پر عالمی منڈی میں قیمتوں میں گراوٹ، خصوصاً نان باسمتی اقسام کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں