زندگی نے ویزاورچوئل ڈیبٹ کارڈ متعارف کرا دیا

زندگی نے ویزاورچوئل ڈیبٹ کارڈ متعارف کرا دیا

کراچی(بزنس ڈیسک)جے ایس بینک کے زیرِ انتظام ڈیجیٹل بینکنگ پلیٹ فارم زندگی نے اپنا ویزا ورچوئل ڈیبٹ کارڈ متعارف کرا دیا ۔۔

یہ ڈیبٹ کارڈ ڈیجیٹل ادائیگی کا ایک محفوظ اور مکمل حل ہے جسے زندگی ایپ کے ذریعے فوراً تیار کیا جا سکتا ہے ۔ یہ ورچوئل کارڈ صارفین کو بغیر کسی فزیکل کارڈکے مقامی اور بین الاقوامی ادائیگیوں کی سہولت فراہم کرتا ہے ۔ زندگی کے چیف پروڈکٹ آفیسر فیصل خالد نے کہا کہ زندگی میں ہم اپنے صارفین کے روزمرہ معاملات کو آسان تربنانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں