جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھانے کیلئے 40 اہداف مقرر
اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے 2029 تک جی ڈی پی کی شرح نمو بڑھانے کیلئے 40 اہداف مقرر کر دیے۔
پلاننگ کمیشن کے ذرائع کے مطابق علاقائی تجارت، بلیو اکانومی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سکیورٹی، سستی توانائی کی فراہمی، ناگزیر مینوفیکچرنگ میں ویلیو ایڈیشن اور عالمی سطح پر مسابقت کی صلاحیت بڑھائی جائے گی۔سرکاری دستاویز میں بتایا گیا کہ گورننس اور پالیسیوں میں اصلاحات، سیاسی استحکام، امن و امان ہونا ناگزیر ہے ، برآمدات بڑھانے کے لیے سازگار سرمایہ کاری ماحول کے ساتھ عالمی سطح تک مکمل رسائی حاصل کی جائے گی۔