چونسہ آم کی عالمی منڈی میں مانگ بڑھ رہی ،سیف الرحمان

چونسہ آم کی عالمی منڈی میں مانگ بڑھ رہی ،سیف الرحمان

لاہور(اے پی پی)وفاقی ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا چونسہ آم اپنی لاجواب مٹھاس، رسیلی ساخت، شہد جیسی مٹھاس اور مسحور کن خوشبو کے باعث دنیا بھر میں بے پناہ مقبولیت حاصل کر چکا ہے۔

اتوار کو یہاں فوڈ ایکسپورٹرز کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آم پھلوں کا بادشاہ ہے تو چونسہ کو آموں کا بادشاہ کہا جاتا ہے ، پنجاب خصوصا ملتان اور جنوبی پنجاب میں پیدا ہونے والا یہ پھل مشرق وسطی، یورپ اور شمالی امریکہ سمیت بین الاقوامی منڈیوں میں انتہائی پسند کیا جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اعلی معیار اور منفرد ذائقے کی وجہ سے چونسہ آم کی عالمی منڈی میں مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے ، برآمد کنندگان کو اس رجحان سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور پھل کی تازگی کو برقرار رکھتے ہوئے پریمیم درجے کے آموں کی برآمد کو یقینی بنانا چاہیے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں