زبیر شیخ وافی انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسربرقرار
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان میں شیل فیول اور لیوبریکنٹس کے خصوصی لائسنس یافتہ ادارے، وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ نے زُبیر شیخ کو بطور چیف ایگزیکٹو آفیسربرقرار رکھنے کی تصدیق کردی ہے۔
توانائی اور مالیاتی شعبوں میں19 سال سے زائد عرصہ کا تجربہ رکھنے والے زبیرشیخ اسٹریٹجک ترقی، تجارتی ترسیل اور آپریشنل ٹرانسفرمیشن کا ایک مضبوط ٹریک ریکارڈ رکھتے ہیں۔ نومبر،2024ئمیں وافی انرجی ہولڈنگ کی جانب سے شیل پاکستان کے حصول کے بعد، کمپنی کے ایک اہم مرحلے کے دوران اُن کی قیادت نے کاروباری تسلسل کو یقینی بنایا، کارکردگی کو مستحکم کیااور پاکستان میں کمپنی کے طویل مدتی عزائم کی رفتار کو فروغ دیا۔ بورڈ چیئرمین غَسّان العامودی نے کہا کہ زبیر کی تقرری بورڈ کے ان پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے کہ وہ وافی انرجی پاکستان کی قیادت کے لیے موزوں ہیں۔