چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد

چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینی ٹکس نے چینی ماہرین کی مدد سے چاول کی نئی قسم ایجاد کر لی۔۔

چیئرمین شعبہ پلانٹ بریڈنگ جینی ٹکس پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر اشفاق کے مطابق پنجاب یونیورسٹی اور چین کی وہان یونیورسٹی نے چاول کا نیا ہائبرڈ بیج تیار کر لیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نئے بیج سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار 3 گنا بڑھ کر 140 من فی ایکڑ ہو جائے گی۔ نیا ہائبرڈ چاول پاکستان میں تیار ہونے والا پہلا ہانگ لیان قسم کا ہائبرڈ چاول ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں