پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ پر استعداد کاری کی تربیت
کراچی(بزنس رپورٹر)قومی ادارہ برائے بینکاری و مالیات نباف پاکستان نے رسک ایسوسی ایٹس کے اشتراک سے پیمنٹ کارڈ انڈسٹری ڈیٹا سیکیورٹی اسٹینڈرڈ پر۔۔
استعداد کاری کی دو روزہ تربیت فراہم کی،جسکا انعقاد 7تا8اگست 2025ء کوکیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا اولین اقدام ہے جو اسٹیٹ بینک کی پیش بینی کی بدولت ممکن ہواجس کی قیادت ملک کے بینکاری اور ادائیگیوں کے نظام میں ڈیجیٹل سیکیورٹی کو فروغ دینے میں پیش پیش ہے ۔