بلاک چین ٹیکنالوجیز میں جدت کیلئے الائیڈ بینک کا سی ڈارمیں اشتراک

بلاک چین ٹیکنالوجیز میں جدت کیلئے الائیڈ بینک کا سی ڈارمیں اشتراک

لاہور(بزنس ڈیسک)الائیڈ بینک نے لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) میں قائم سینٹر فار ڈیجیٹل ایسٹ ریسرچ (CeDAR) کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔

یہ اسٹریٹجک شراکت داری بلاک چین ٹیکنالوجیز میں جدت، ڈیجیٹل ایسٹ کے استعمال کے نئے طریقوں کی تلاش اور پاکستان میں ٹیلنٹ ڈویلپمنٹ کو فروغ دینے کے لیے قائم کی گئی ہے ۔مفاہمتی یادداشت پر دستخط دونوں اداروں کی اعلیٰ قیادت کی موجودگی میں ہوئے ۔ الائیڈ بینک کی جانب سے مجاہد علی چیف ٹیکنالوجی اینڈ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، محسن متھانی چیف ڈیجیٹل آفیسر اور سٹر محمد زمانگروپ ہیڈ، ڈجیٹل ٹرانسفارمیشن اینڈ انوویشن شریک ہوئے ۔ لمز کی نمائندگی کرنے والوں میں پروووسٹ ڈاکٹر طارق جادون، پرنسپل انویسٹیگیٹر ڈاکٹر ذرتاش افضل عزمی، کو پرنسپل انویسٹیگیٹر ڈاکٹر باسط شفیعہ، اور ڈائریکٹر مسٹر علی خواجہ شامل تھے ۔اس اشتراک کے تحت، الائیڈ بینک اور سی ڈار مشترکہ طور پر جدید ترین تحقیق کریں گے ، بلاک چین پر مبنی پائلٹ منصوبے شروع کریں گے اور خصوصی تربیتی پروگرام تیار کریں گے تاکہ نئی نسل کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مہارت فراہم کی جا سکے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں