مقبول ترین گاڑیوں کاروان،شیرپا کے اپ گریڈڈ ماڈلز متعارف
لاہور (پ ر )پاکستان کے کمرشل اور فیملی موبلیٹی سیکٹر میں اہم پیشرفت کے طور پر ماسٹر چنگان موٹرز لمیٹڈ نے اپنی مقبول ترین گاڑیوں کاروان اور Sherpa کے اپ گریڈڈ ماڈل متعارف کرادیے۔
لاہور میں منعقدہ تعارفی تقریب میں کمپنی نے بتایا کہ کاروان، جو 5 سال قبل متعارف ہوئی اور اپنے سیگمنٹ میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی گاڑیوں میں شامل ہے ، اب مزید بہتر خصوصیات کے ساتھ پیش کی جارہی ہے ۔ نئی کاروان کی تعارفی قیمت 32 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے ۔