ملک میں بجلی کی مجموعی رسائی کی شرح 89.2 فیصد تک پہنچ گئی
کراچی(بزنس رپورٹر)ملک میں بجلی کی مجموعی رسائی کی شرح 89.2 فیصد تک پہنچ گئی۔ اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کے مطابق کمزور ٹرانسمیشن انفرااسٹرکچر کے باعث صوبائی سطح پر نمایاں تفاوت برقرار ہے۔۔۔
خاص طور پر بلوچستان میں صرف 54.7 فیصد گھرانے قومی گرڈ سے جڑے ہوئے ہیں،جس کے باعث صوبہ اب بھی بڑی حد تک آف گرڈ ذرائع پر انحصار کر رہا ہے ۔ ماہرین کے مطابق یہ صورتحال گرڈ کی قابلِ اعتماد فراہمی اور دیہی علاقوں کی بجلی کاری میں ہنگامی سرمایہ کاری کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ او آئی سی سی آئی نے موقف اپنایا کہ حکومت کی متبادل اور قابلِ تجدید توانائی پالیسی 2019ء کے تحت 2025ء تک 20 فیصد اور 2030ء تک 30 فیصد متغیر قابلِ تجدید توانائی کے انضمام کا ہدف مقرر ہے۔