اسٹاک مارکیٹ:تیزی کا زور ٹوٹ گیا،33ارب خسارہ

اسٹاک مارکیٹ:تیزی کا زور ٹوٹ گیا،33ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان کی عالمی کریڈٹ ریٹنگ کو موڈیز کی جانب سے مثبت اور مستحکم کرنے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں جاری ریکارڈ تیزی کی لہر پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مندی میں تبدیل ہوگئی۔۔۔

 سرمایہ کاری کے انخلاء ہونے سے مارکیٹ کیپٹل کا حجم 33 ارب روپے کمی سے 17ہزار 491 ارب روپے پر رہا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کا آغاز مثبت زون سے ہوا، 100انڈیکس 328پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ47 ہزار 334 پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے کھلا اور تیزی کی جانب بڑھ کر یومیہ 1 لاکھ 47 ہزار 892 پوائنٹس کی حد تک ٹریڈ ہوا ،بعدازاں دوران ٹریڈنگ پرافٹ ٹیکنگ یعنی حصص کی فروخت سے 100 انڈیکس 1لاکھ 47 ہزار کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا اور مندی کے زیر اثر انڈیکس 1 لاکھ 46 ہزار 417 پوائنٹس کی یومیہ کم ترین سطح تک ٹریڈ ہوا۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 476 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 46 ہزار 529 پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 156 پوائنٹس کی کمی سے 44855 پوائنٹس بند ہوا ۔ مجموعی طو پر 486 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سے 198 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ، 240میں کمی اور 48 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں