ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا 200روپے سستا

ڈالر کی قدر میں کمی ،تولہ سونا 200روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر20پیسے کی کمی سے 282روپے 22پیسے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 16پیسے کی کمی سے 284روپے 74پیسے پر بند ہوئی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مستحکم زرمبادلہ ذخائر اور مالیاتی نظم و ضبط کی بدولت ریٹنگ اپ گریڈنگ کا باعث بنی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات میں پیشرفت پر عالمی اداروں کی مثبت رائے سامنے آئی ہے جب کہ جاری اصلاحات پروگرام نے پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ کیا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر کی کمی سے 3354 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 200 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے کا ہوگیا ۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہوگئی۔یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 58 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔ دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 59 روپے کی کمی سے 4072 روپے ہوگئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں