برآمدی رقوم کی تاخیر پر عائد جرمانے ، سخت شرائط ختم

برآمدی رقوم کی تاخیر پر عائد جرمانے ، سخت شرائط ختم

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے برآمدی رقوم کی تاخیر پر عائد جرمانے اور سخت شرائط ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے جس سے چاول اور ٹیکسٹائل سمیت مختلف برآمدی شعبوں کو بڑا ریلیف ملنے کی توقع ہے ۔

 مرکزی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق برآمد کنندگان کی تاخیر کی وجہ سے روکی گئی رقوم فوری طور پر کمرشل بینکوں کے ذریعے جاری کی جائیں گی۔ اسٹیٹ بینک نے ہدایت دی ہے کہ کمرشل بینک تاخیر سے وصول ہونے والی برآمدی رقوم کی تفصیلات باقاعدگی سے اسٹیٹ بینک کو جمع کرائیں۔ سرکلر میں مزید کہا گیا کہ 31 مارچ 2023ء کو جاری ہونے والے سرکلر نمبر 2 کے تحت فارن ایکسچینج مینول کے باب میں شامل کی گئی شق نمبر 33اے کو ختم کردیا گیا ہے ،اس شق کے تحت برآمد کنندگان پر تاخیر سے رقوم وصول کرنے کی صورت میں جرمانے اور مخصوص شرائط عائد کی گئی تھیں۔معاشی ماہرین کے مطابق اس فیصلے سے برآمد کنندگان کو مالی دباؤ سے نجات ملے گی ،خاص طور پر چاول اور ٹیکسٹائل سیکٹر کو، جو تاخیر سے ادائیگی کے مسائل سے شدید متاثر ہو رہے تھے ۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام برآمدات میں اضافے اور زرمبادلہ کے بہتر انتظام میں مددگار ثابت ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں