موڈیز ریٹنگ سے انوسٹرزکا اعتماد بڑھے گا،صنعتکار
کراچی (این این آئی)ایف پی سی سی آئی، بزنس مین فورم اورنارتھ کراچی ایسوسی ایشن نے عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کی رپورٹ کو پاکستان کے معاشی مستقبل کیلئے ایک بہترین خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ۔۔۔
ایجنسی نے یہ درجہ بندی پاکستان کی بہتر ہوتی مالی پوزیشن اور آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کی، موڈیز کی ریٹنگ سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے گا، عالمی مارکیٹ سے کم شرح سود پر قرض، فنانسنگ آسان ہوجائے گی۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کا سی اے اے 2 سے بہتر ہو کر سی اے اے -1پر آنا خوش آئند ہے لیکن اس وقت شرح سود کوفوری طور پرسنگل ڈیجٹ پر لانے کی ضرورت ہے۔ بزنس مین فورم کے مرکزی رہنما عبدالرشید ابڑو نے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدے سے برآمدات کے نئے مواقع کھلے ہیں ۔ نکاٹی کے صدر فیصل معیز خان نے موڈیز کی اپ گریڈیشن رپورٹ کو ملکی معیشت کیلئے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بڑھے گا۔