ڈالر کی قدر مزید گر گئی،سونے کی قیمتوں میں استحکام
کراچی (بزنس ڈیسک )انٹربینک میں پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گر گئی۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 281 روپے 87 پیسے کا ہوگیا۔۔۔
جبکہ جمعے کے روز اس کی قیمت 281 روپے 90 پیسے رہی تھی۔واضح رہے کہ امریکی ڈالر کی شرح میں یہ چھوٹی تبدیلی پاکستان کی معیشت کے لیے وزن رکھتی ہے ۔ کمزور پاکستانی روپے مشینری، ایندھن اور اشیائے صرف کی درآمدات کی لاگت کو بڑھاتا ہے ، جو افراط زر کو بڑھا سکتا ہے اور زندگی کے اخراجات میں اضافہ کر سکتا ہے ۔ دوسری طرف مثبت پہلو یہ ہے کہ برآمدات میں اضافہ ممکن ہے کیونکہ پاکستانی مصنوعات عالمی منڈی میں مزید سستی ہو جائیں گی، جس سے ٹیکسٹائل اور زراعت جیسی صنعتوں کو فائدہ پہنچ سکتا ہے ۔ادھر عالمی اور مقامی مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3371 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی۔ اسی وجہ سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کے روز فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے پر مستحکم رہی۔فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3 ہزار 515 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے پر برقرار رہی۔