وفاقی چیمبر کاجنوبی ایشیا میں اقتصادی تعاون کی اہمیت پر زور
کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں منعقدہ سارک تجارتی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔۔۔
جنوبی ایشیا میں اقتصادی تعاون اور علاقائی انضمام کی اہمیت پر زور دیا۔عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ جنوبی ایشیا دنیا کے سب سے متحرک اور متنوع خطوں میں سے ایک ہے جس میں 1.8 بلین سے زائد لوگ آباد ہیں ،یہ خطہ ثقافتوں، زبانوں اور سب سے اہم اقتصادی صلاحیتوں کی بھرپور نمائندگی کرتا ہے ۔