پی ٹی سی ایل اور پی پی اے ایف کا 2300 سے زائد خواتین کو بااختیار بنانے کا اعلان

پی ٹی سی ایل اور پی پی اے ایف کا 2300 سے زائد خواتین کو بااختیار بنانے کا اعلان

کراچی(بزنس ڈیسک) پی ٹی سی ایل اور یوفون 4G پر مشتمل پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (پی پی اے ایف) کے ساتھ مل کر خواتین کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے مشترکہ پروگرم بااختیار کو توسیع دینے کا اعلان کردیا ہے۔

صدر و گروپ سی ای او، پی ٹی سی ایل و یوفون 4G،حاتم بامطرف اور سی ای او، پی پی اے ایف، نادر گل بریچ نے دبئی میں منعقدہ جائیٹکس گلوبل 2025کے موقع پر معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس پروگرام کی توسیع پی ٹی سی ایل گروپ کی جانب سے پاکستان میں شمولیتی ترقی اور ڈیجیٹل اختیار کو فروغ دینے کی کوششوں میں ایک اہم سنگِ میل ہے ۔بااختیارسماجی ترقی کا ایک منصوبہ ہے ، جو پی ٹی سی ایل گروپ اور پاکستان پاورٹی ایلیوی ایشن فنڈ (پی پی اے ایف) نے مشترکہ طور پر خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں پسماندہ طبقے سے تعلق رکھنے والی 100 کاروباری خواتین کو بااختیار بنانے کے عمل سے شروع کیا تھا۔ منصوبے کی شاندار کامیابی کے بعد اب اسے ملک کے 23 سیلاب زدہ شہروں تک توسیع دی جا رہی ہے ۔ توسیعی مرحلے میں2300 سے زائد خواتین کو ڈیجیٹل اور کاروباری مہارتیں فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ، تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع مل سکیں اور وہ معاشرتی ترقی میں مثبت کردار ادا کر سکیں۔حاتم بامطرف نے کہا کہ پی ٹی سی ایل گروپ پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی ڈیجیٹل مہارتوں اور انفرااسٹرکچر کو بروئے کار لا رہا ہے ۔نادِر گل بریچ نے کہا کہ بااختیارپروگرام کی توسیع پسماندہ طبقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کو بااختیار بنانے کی ہماری جدوجہد کا اہم سنگِ میل ہے۔

پی ٹی سی ایل

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں