سوئز کینال اکنامک زون میں بہترین مواقع ، سفیرڈاکٹر ایہاب

سوئز کینال اکنامک زون میں بہترین مواقع ، سفیرڈاکٹر ایہاب

مصری سفارت خانہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے ہر سطح پر تعاون فراہم کرے گا

لاہور (این این آئی)مصر کے سفیر ڈاکٹر ایہاب عبدالحمید نے لاہور چیمبرکا دورہ کیا جہاں صدر فہیم الرحمن سہگل، سینئر نائب صدر تنویر احمد شیخ اور نائب صدر خرم لودھی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر مصری سفیر نے کہا کہ پاکستان اور مصر کی تجارت تقریباً 300ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے جسے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے خاص طور پر ٹیکسٹائل اور کاٹن کے ساتھ ساتھ انجینئرنگ، پروسیسڈ فوڈ، ویلیو ایڈیشن اور کنسٹرکشن کے شعبوں میں تجارت بڑھانے پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ سوئز کینال اکنامک زون میں پاکستانی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع موجود ہیں جہاں مینوفیکچرنگ، لوجسٹکس، ٹیکسٹائل اور حلال فوڈ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے ۔ مصر آئی ٹی کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور اس شعبے میں بھی پاکستان کے ساتھ مل کر کام کیا جاسکتا ہے ۔سفیر نے یقین دلایا کہ اسلام آباد میں قائم مصری سفارت خانہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کے لیے ہر سطح پر تعاون فراہم کرے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں