یورپی یونین سفیر کا فیڈریشن کا دورہ، تجارت بڑھانے پر اتفاق

یورپی یونین سفیر کا فیڈریشن کا دورہ، تجارت بڑھانے پر اتفاق

یورپی سرمایہ کاروں کی بھرپور معاونت کریں گے ،صدر عاطف اکرام شیخ

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے صدر عاطف اکرام شیخ نے بتایا کہ پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے سفیر ہینڈے ریمونڈس کاروبلس نے سینئر حکام کے ہمراہ ایف پی سی سی آئی کادورہ کیا جہاں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے ، باہمی تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے تفصیلی مذاکرات ہوئے ۔ عاطف اکرام کے مطابق اسلام آباد میں یورپی یونین پاکستان بزنس فورم پہلی مرتبہ 28 اور 29 اپریل 2026 کو منعقد ہو رہا ہے جس کا افتتاح وزیرِاعظم شہباز شریف کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی فورم یورپی یونین، اس کے رکن ممالک اور حکومتِ پاکستان کے اشتراک سے منعقد ہو رہا ہے ۔ عاطف اکرام نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی یورپی سرمایہ کاروں کی بھرپور معاونت کرے گا اور قابلِ تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل ویلیو ایڈیشن، زرعی پروسیسنگ اور لاجسٹکس میں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبوں کو فروغ دیا جائے گا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں