اسٹاک ایکسچینج:مندی، 53فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج:مندی، 53فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

419 پوائنٹس کی کمی سے 100انڈیکس 167642پربند،1ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج منگل کو مندی کی لپیٹ میں رہی جس کے نتیجے میں 100 انڈیکس1لاکھ 68ہزار پوائنٹس کی سطح گرگیا، اس دوران سرمایہ کاروں کو 1ارب سے زائد کا خسارہ ہوا جبکہ 53فیصد حصص کی قیمتیں بھی گرگئیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا ، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر 1227پوائنٹس کی تیزی سے 100 انڈیکس 1لاکھ 69ہزار پوائنٹس کی سطح پر جاپہنچا،بعدازاں616پوائنٹس کی مندی بھی رونما ہوئی تاہم اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر دوبارہ خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہوئی۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 419 پوائنٹس کی کمی سے 167642پوائنٹس پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 209پوائنٹس کی کمی سے 51000پوائنٹس  اور آل شیئرز انڈیکس 5.31پوائنٹس کی کمی سے 101179پوائنٹس  پر بند ہوا۔ کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.44فیصد زائد رہا  ۔مجموعی طور پر 479 کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا جس میں سے 182کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،254میں کمی اور 43کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں