فیصل بینک کی خصوصی افراد کیلئے ہیلتھ کیئر کی سہولت متعارف

فیصل بینک کی خصوصی افراد کیلئے ہیلتھ کیئر کی سہولت متعارف

اولاڈاک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری، مالی خدمات فراہم کی جائیں گی

کراچی(بزنس ڈیسک)فیصل بینک لمیٹڈ نے اپنی بنیادی قدر کیئر کے تحت خصوصی افراد کی بینکاری شعبے میں شمولیت بڑھانے کیلئے خصوصی پروگرام متعارف کرایا ہے جس کے تحت مالی خدمات کی فراہمی کے ساتھ خصوصی افراد کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے والی صحت کی سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔اولاڈاک کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت فیصل بینک میں اکاؤنٹ کھولنے والے خصوصی افراد ملک کے معروف ڈاکٹرزسے مفت ویڈیو کنسلٹیشن کر سکیں گے ۔۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں اولاڈاک کے سی ای او اور شریک بانی عابد زبیری اور ہیڈ آف کمرشل سید علی شیرازی، فیصل بینک کے ہیڈ ویلتھ مینجمنٹ اور ترجیحی بینکنگ ارقم جہانگیر بٹ، ہیڈ ریٹیل لائیبلٹی پروڈکٹس اینڈ ویمن فنانشل انکلوژن فرح علی اور یونٹ ہیڈ ویلتھ مینجمنٹ منیب خان سمیت دونوں اداروں کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں