لاہور:دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانے والے 3 پولیس اہلکار نوکری سے فارغ

لاہور:دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک  بنانے والے 3 پولیس اہلکار  نوکری سے فارغ

لاہور (کرائم رپورٹر) لاہور میں دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنانیوالے 3 پولیس اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیا۔

ماڈل ٹاؤن ڈویژن کے 3 پولیس اہلکاروں نے دوران ڈیوٹی ٹک ٹاک بنائی تھی جس پر ایس پی شہربانو نقوی نے سخت ایکشن لیا۔ نوکری سے برخاست ہونے والوں میں کانسٹیبل شاہد، بلال اور عثمان شامل ہیں۔تینوں اہلکاروں کی ٹک ٹاک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کی رپٹ تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں