متعدد وارداتیں:لاکھوں روپے ، فونز، قیمتی سامان لوٹ لیا
گرین ٹائون کا ثقلین، لیاقت آباد کا نثار، ڈیفنس کا فراز، برکی کا اقبال لٹنے والوں میں شامل مغلپورہ ، بھاٹی سے گاڑیاں ، غازی آباد ،نولکھا، مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہور میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے کی نقدی، موبائل فونز، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا،3 موٹرسائیکلیں اور 2گاڑیاں چوری کرلی گئیں۔ گرین ٹائون میں ثقلین سے 2لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون، لیاقت أٓباد میں نثار سے 2لاکھ روپے اور موبائل فون،ڈیفنس اے میں فراز سے 1 لاکھ 85ہزار روپے اور موبائل فون،برکی میں اقبال سے 1لاکھ 70 ہزار روپے اور موبائل فون،راوی روڈ میں ضمیر سے 1 لاکھ 55ہزار روپے ، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔مغلپورہ اور بھاٹی گیٹ سے گاڑیاں جبکہ غازی آباد ،نولکھا اور مزنگ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔