سٹور میں تباہی مچانے والا راکون شراب پی کر بے ہوش

سٹور میں تباہی مچانے والا راکون شراب پی کر بے ہوش

ورجینیا(نیٹ نیوز)ورجینیا کے ایک سٹور میں راکون کے ہاتھ شراب کی بوتل لگ گئی جسے پینے کے بعد وہ فرش پر بے ہوش پڑا تھا جسے دیکھ کر وہاں کا سٹاف بھی حیران رہ گیا۔

ایش لینڈ کا ایک سٹور کھولنے کے بعد عملے نے دیکھا کہ ایک انتہائی نشے میں مدہوش راکون باتھ روم میں بے ہوش پڑا ہے ، جبکہ دکان میں بھی تباہی مچی ہوئی تھی۔راکون کی حرکتوں نے دکان میں افراتفری مچا دی تھی، اس نے بوتلیں توڑدیں تھیں۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق یہ واضح نہیں ہو سکا کہ راکون نے کتنی شراب نوشی کرڈالی۔ جانوروں کے کنٹرول آفیسر سمنیتا مارٹن نے اسے ہینوور کاؤنٹی اینیمل پروٹیکشن اینڈ شیلیٹر منتقل کیا تاکہ وہ ہوش میں آئے ، چند گھنٹوں بعد جانور محفوظ طریقے سے دوبارہ جنگل میں چھوڑ دیا گیا۔سٹور نے سوشل میڈیا پر ہینوور کاؤنٹی اینیمل پروٹیکشن اینڈ شیلیٹر کا شکریہ ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں